پشاور- جنوبی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کے ایک حملے میں5 افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔
ہلاک ہونے والے غیر ملکی جنگجو بتائے جاتے ہیں۔مقامی انتظامیہ کے مطابق منگل کی شام وانا سے تقریباً پندرہ کلومیٹر دور مغرب کی جانب تحصیل برمل کے علاقے لنڈی ڈوگ میں ایک مکان پر امریکی جاسوس طیارے سے دو میزائل فائر کیے گئے جس کے نتیجے میں مکان کے تین کمرے مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔مقامی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے غیرملکی خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ ہلاک ہونے والے غیر ملکی جنگجو تھے لیکن ابھی تک ان کے قومیت کے بارے معلوم نہیں ہوسکا ہے جب کہ مقامی طالبان نے زخمیوں اور لاشوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈرون حملہ فضل کرام نامی شخص کے مکان پر ہوا ہے جن کا تعلق ملا نذیر گروپ سے بتایا جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایک کمرے میں غیر ملکی موجود تھے جو ڈرون حملے کا نشانہ بنے ہیں۔Daily Jang